قومی روزگار پالیسی کے نفاذ کا مطالبہ:دیش کی بات فائونڈیشن کی جانب سے مہم کا آغاز

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ملک میں بے روزگاری کے مسئلے کو دور کرنے کے مطالبہ کولیکر دیش کی بات فاؤنڈیشن کی جانب سے 16 اگست کودہلی کے جنتر منتر پرایک مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اظہارکرناٹکا راجیہ دیش کی بات فائونڈیشن کے کنوینئر محمد رفیع نے آج ایک پریس کانفرنس میںکہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 16 اگست کو شروع ہونے جارہی ملازمت کی تحریک میںملک سے ہزاروں تنظیمیں، ادارے اور انکے اراکین حصہ لے رہے ہیں۔ اس تحریک کے ذریعے،سمیکتا روزگار آندولن کمیٹی نےملک میں ہرایک کو باوقار روزگاردلانے کے مقصد سے قومی روزگار پالیسی کے نفاذ کا مطالبہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیش کی بات فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ ہر ایک روزگار ملےاوراس کو یقینی بنایا جائے، اس کیلئے قومی روزگار پالیسی کو نافذ کرنا اور بے روزگاری کے مسئلے کو ختم کرنا ضروری ہے۔اس موقع پرایڈوکیٹ شاہراز مجاہد صدیقی نےبات کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری کا مسئلہ تمام جرائم کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ملک میں بی جے پی حکومت کے وجود میں آنے کیلئے زیادہ تر نوجوانوں نے ہی ووٹ دیا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نےماضی میں بے روزگاری کےمسئلہ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اوراسکواولین ترجیح دینے کی بات کی تھی۔ انہوں نے لاکھوں ملازمتیں پیدا کرنے کابھی وعدہ کیا ہے اس لیےوزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ اپنے کئے گئے وعدوں پرعمل درآمد کریں اورملازمتیں پیدا کریں۔انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت کو قومی روزگار پالیسی کا نفاذ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر سید احتشام امجد خان، محمد رفیع بھی موجود تھے۔