شیموگہ:۔صفا بیت المال شاخ شیموگہ کی جانب سے جلسۂ تقسیمِ اسناد صفا ٹیلرنگ سینٹرکاانعقادکیاگیاتھا،جس میں صفا ٹیلرنگ سنٹر سے اپناکورس مکمل کرنے والی 70خواتین کو اسناد سے نوازا گیا۔اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طورکارپوریٹر رمیش ہیگڑے،سید ارشاد، مفتی مجیب اللہ ،مولانا عثمان صدر، مفتی سالم ،حافظ بشیر ،سکریٹری محمد فاروق رشادی موجود تھے۔ مفتی مجیب اللہ اور رمیش ہیگڑے نے خواتین سے خطاب کیا۔ قرآن پاک کی تلاوت حافظ حمادنے نعت شریف مولوی ذیشان رشادی نے سنائی ۔نظامت کے فرائض فاروق رشادی نے انجام دیئے جبکہ حافظ بشیر کی دعا جلسہ اختتام کو پہنچا۔
