بنگلورو:لنگایت سنتھ شیومورتی کو سیکس اسکینڈل کے سلسلے میں عدالت نے سنتھ شیومورتی کو نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کرنے کے ملزم کو 5 ستمبر تک پولس حراست میں بھیج دیا۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔جج بی کے کوملا نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ملزم سنتھ شیومورتی کو پولیس حراست کے دوران کہیں بھی نہ لے جایا جائے، اسے بنگلورو کے اسپتال منتقل کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کے لیے 5 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے حکام کو عدالت کی اجازت کے بغیر اسپتال منتقل کرنے پر سرزنش کی۔اس کے بعد انتظامیہ نے ملزم سنتھ شیومورتی کو ضلع اسپتال کے آئی سی یو سے عدالت لے جا کر جج کے سامنے پیش کیا۔ پولیس کو 5 ستمبر کی صبح 11 بجے ملزم سنتھ شیومورتی کو عدالت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے اسے بنگلور منتقل کرنے اور ہوائی جہاز سے لے جانے کی تیاریوں پر اعتراض کیا تھا۔ملزم سنتھ شیومورتی کو چتردرگا ڈسٹرکٹ اسپتال کے آئی سی یو میں دل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں اضافی علاج کیلئے بنگلورو کے اسپتال منتقل کیا جائیگا۔پولیس کی جانب سے تفتیش کیلئےملزم سنتھ شیومورتی کو 5 دن کی پولیس تحویل کی درخواست پر غور کرتے ہوئے عدالت نے پوچھا کہ اسے عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔عدالت نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے سوال کیا کہ استغاثہ نے اس سلسلے میں عدالت سے اجازت کیوں نہیں لی؟ اگرچہ استغاثہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیا جائیگا تاہم عدالت نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔مبینہ ملزم سنتھ شیومورتی کو جمعرات کی رات کوپوکسو ایکٹ کے تحت گرفتارکیاگیاتھا۔
