شیموگہ:موجودہ مانسون سیزن میںغیر یقینی بارش کی وجہ سے دیہی کسانوں کے لاتعداد مکانات زیرآب آگئے ہیں۔ ان متاثرین کی مدد کیلئے ریاستی حکومت سبسڈی کی رقم اورمعاوضے کی رقم براہ راست متاثرین کے کھاتوں میں تقسیم کر رہی ہے۔ بینک انتظامیہ کو چاہئے کہ اس رقم کو متاثرہ کے لون کی ادائیگی کی قسط میں جمع نہ کریں اور بینکوں کا عملہ صارفین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایت رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے بینکوں کے مینجروں کو دی ہے۔ وہ آج ضلع گائیڈ بینک ضلع پنچایت کے عبدالنظیرصاحب ہال میں منعقدہ سہ ماہی ترقی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاص معاملے میں، شکاری پورہ تعلقہ کے کسانوں کی طرف سے انشورنس کی رقم کو وقت پر انشورنس کمپنی کو جمع نہیں کیا گیا ہے جن بینکوں کے مینیجر نے اسکی ذمہ داری لی ہے وہ اپنے طور پر فائدہ اٹھانے والوں کوانشورینس کی فوری ادائیگی کیلئے کارروائی کریںاور اس غفلت کو دہرنے نہ دیں۔ انہوں نے بینکوں کے مینیجرکو ہدایت دی کہ مختلف اسکیموں کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کریں، ان میں بیداری پیدا کریں اور سہولیات فراہم کریں۔اس موقع پر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر این ڈی پرکاش، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناگیندر ایف ہوناہلی، کینرا بینک کے ڈویژنل منیجر، سندیپ ، آر بی آئی نمائندہ سپریہ بنرجی، ایس بی آئی ڈویژنل منیجر بی روی، لیڈ بینک منیجر یتیش، ضلع کے تمام مالیاتی اداروں اور انشورنس کمپنیوں کے منیجر، رضاکار تنظیموں کے نمائندے، مختلف محکموں کے افسران اور عملہ موجود تھا۔
