معاشرے میں انجینئرس کا کردار اہم ہے: ڈاکٹرآر سیلوامنی

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: سڑکوں، ڈیموں، بجلی اور مکانات کی تعمیر سمیت تمام محکموں میں انجینئروں کا تعاون بہت زیادہ ہے اور ملک میں ان کا کردار بہت اہمیت کے حامل ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر سیلوامنی نے کیا ہے۔ انہوں نے آج اپنے دفترمیں سٹی ڈیولپمنٹ بورڈسیل  شیموگہ ضلع ، شہراور مقامی تنظیموں کے اشتراک سے بھارت رتن سرایم ویشویشریا کے یوم پیدائش کے موقع پر ’’انجینئر ڈےـ‘‘ پروگرام میںشرکت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت رتن سر ایم ویشویشریا ،دنیا کے سب سے بڑے اور دور اندیش انجینئر ہیں۔ ان کے بنائے گئے بے شمار تعمیرات کے آر ایس ڈیم، تنگا۔ بھدرا ڈ یم، آئرن اینڈ اسٹیل کارخانے کی تعمیر انکی دوراندیشی کے نمونے ہیں۔ اس لیے منڈیا اور میسور کے لوگ آج بھی اپنے گھروں میں ویشویشریا کی تصویریں رکھتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے انجینئروں کو جلد بازی میں کام نہیں کرنا چاہئے اور ویشویشریا کی طرح صبر کے ساتھ معیاری کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرز ڈے کی تقریبات صرف سول انجینئرز تک محدود نہیں ہے بلکہ ٹیکنالوجی، میکانیکل وغیرہ کے شعبوں کے علاوہ ہر انجینئر اس دن کومنانے کا حق رکھتاہے۔اڈیشنل ڈپٹی کمشنرڈاکٹر ناگیندر ایف ہوناہلی نے کہا کہ ویشویشریا کے بنائے ہوئے ڈیم، عمارتوں میں ان کی کارکردگی، عزم اور منظم فیصلہ پوری دنیا کو بتایا ہے۔ لہٰذا ہر انجینئر کو چاہیے کہ وہ اپنے کام کا انداز ،زندگی میں اپنائے اور اپنا فرض ادا کریں۔میونسپل کارپوریشن کے رکن ابھیش ناگیندر، بھدراوتی میونسپل میئر منو کمار، ساگر میونسپل میئرراجو ، اربن ڈیولپمنٹ سیل پروجیکٹ ڈائریکٹر موکپا کربھیمناوروغیرہ موجودہے۔