چکمگلورو: سرکل انسپکٹر لوک ایکت کے جال میں

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

چکمگلورو:۔چکمگلورو ضلع کے این آر پور میں ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوک آیکت افسران کی ٹیم نے ایک پولیس افسر پر اس وقت چھاپہ مارا جب وہ رشوت لے رہا تھا۔ یہ واقعہ چکمگلور ضلع کے این آر پور تعلقہ میں پیش آیا ۔جہاں پولیس سرکل انسپکٹر 10000 کی رشوت لیتے ہوئے لوک آیکت کے جال میں پھنس گیا۔ این آر پورہ تعلقہ کا سرکل انسپکٹر وسنتھ شنکر بھاگوت ایک سرکل انسپکٹر ہے جو لوک آیکت کے جال میں پھنساہے۔اس نے 15 ٹن سے زیادہ وزنی سیمنٹ لاری کو لے جانے کیلئے 10000 کی رشوت طلب کی ،لاری ڈرائیور مستان نے لوک آیکت سے اس کی شکایت کی۔ چکمگلورو لوک آیویکت کے عہدیداروں نے آج این آر پورہ سرکل انسپکٹر کے دفتر پر چھاپہ مارا اور انسپکٹر کو رقم سمیت گرفتار کیا۔امکان ہے کہ ملزم کو تفتیش کے ذریعے جج کے سامنے پیش کیا جائیگا۔