چنگیری:۔ہر ایک کی جان قیمتی ہے قیمت دینے سے بھی نہیں ملتی کوئی بھی اس کی قیمت کا اندازہ نہیں لگا سکتا قیمت دے کر کچھ بھی خریدا جاسکتا ہے مگر انسان کی جان نہیں اسی لئے نوجوان اپنی جان کی حفاظت کا خیال رکھیں اور راہ چلتے موٹر سائیکل وغیرہ پر سفر کرتے در پر ہیلمٹ اور کا چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا خیال رکھیں راستے کے اصول و ضوابط پر توجہ دیں ،اِن خیالات کا اظہار تعلق کے قصبہ پانڈومٹے گروبسواسوامی نے شہر کےشیولنگیشورا فرسٹ گریڈ کالیج میں کے جے ہونڈائی شوروم اور تعلق صحافی انجمن کی جانب سے منعقد روڈ سیفٹی ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ بیداری مہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،خدمت کوئی تشہیر کی جانے والی شئے نہیں وہ اطمینان حاصل کرنے کا سامان ہےصرف تشہیر کے لئے سماجی خدمت کی جائے یہ درست نہیں مگر ہونڈائی شو روم کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم یقینا سماج میں نوجوانوں میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر مُلک کا مستقبل قوم اور والدین کا سرمایہ جو یوں بے راہ روئی کا شکار ہورہا اُسی پر فکر کا ایک حصہ ہے،اس لئے کہ ہونڈائی شوروم کے مالک کا اس سے پہلے بھی مہلک وبائی مرض کورونا کے موقع پر تعلق میں اُن کی خدمات لائق ستائش رہی مستحق افراد و خاندانوں کو راشن کٹ بھی اپنی جانب سے اور اُن کے اپنے آبائی گاؤن سنتے بنور میں اُس موقع پرکورونا سے مقابلہ کررہے واریئرس کو مسلسل کھانے کا انتظام بھی اِنہوں نے اپنی جانب سے کیا تو یہ یقین سے کہا جاسکتا ہے ہونڈائی شوروم کے مالک کے جاوید اور اُن کے فرزند کے آفاق رضوی میں انسانی و سماجی خدمت کا جذبہ موجود ہے،اسی نقطہ نظر سے آج اِنہوں نے تعلق میں فعال صحافیوں کو اپنی جانب سے ہیلمٹ تقسیم کئے علاوہ اس موقع پر ابھی ایک بات بتائی وہ یہ کہ اگلے دنوں کالیج طلباء کے لئے وہ اپنی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنواکر دینے کا وعدہ کیا اس موقع کا طلباء بھر پور فائدہ اُٹھائیں یہ کا نہایت ہی قابل ستائش ہیں لوگوں میں خدمت کا جذبہ ہونا چاہیئے مال تو آج ہر کسی کے پاس ہے مگر خدمت کا جذبہ ہر کسی کے پا س نہیں ہوتا وہ تحفہ ہے خالق کی طرف سے جس کو مل جائے ،رُکنِ اسمبلی بسوراج وی شیوگنگانے اجلاس کا فتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ جان بہت قیمتی ہے اس کی حفاظت بھی ضروری ہے والدیں اپنے بچوں سے بڑی اُمیدیں وابسطہ کئے ہوئے ہوتے ہیں اُنہیں کسی صورت نااُمید نا کرین ،شہرکے ہال سوامی ویرکتا مٹھ کے بسوا جئے چندرا سوامی، کےجے ہونڈائی شوروم کے مالک کے جاوید، ڈائرکٹر کے آفاق رضوی ،کانگریس لیڈر ہدِگیرے رمیش ،تعلق صحافی انجمن صدر کے یس ویریش پرساد ،شیولنگیشورا فرسٹ گریڈ کالیج پرنسپل سی بی ہالسداپا ،پولس سب انسپیکٹر سیف الدین ،یم بی ناگراج ، کے ریحان ،کے علاوہ کالیج طلباء و طالبات وغیرہ اجلاس میں شریک رہے۔
