ہاسن:۔ہاسن ضلع کے ایس پی ہر ی رام شنکر کو کرناٹکا حکومت نے منگل کے دن تبادلہ کرنے کے احکامات جاری کئےہیں۔ان احکامات کے بعد نئے ایس پی کے عہدے پر سوجیتا محمد ایم ایس نے ایس پی کا چارج لیاہے۔تبادلہ پانےوالے آئی پی ایس افسر ہر ی رام شنکر کو انٹلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے ایس پی کا عہدہ دیاگیاہے۔سال2014 بیاچ کے آئی پی ایس افسر سوجیتا محمد اس سے پہلے بنگلوروسائوتھ کی ٹرافک ڈی سی پی کے عہدےپرفائز تھیں۔
