بی جے پی کے ساتھ جے ڈی ایس کا اشتراک:سی ایم ابراہیم خاموش کیوں؟

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلورو:۔جنتا دل سیکولر پارٹی نے پچھلے دنوں بی جے پی اور این ڈی اے کے ساتھ اشتراک کرنے کی تصدیق کی تھی،اسی تصدیق کے بعد جے ڈی ایس کے کئی مسلم لیڈروں نے استعفیٰ دینے کا سلسلہ شروع کیا اور کئی لیڈروں نےآنےوالے دنوں میں جے ڈی ایس کے تعلق سے فیصلہ کرنے کی بات بھی کہی ہے۔اسی درمیان سیاسی حلقےخصوصاً مسلمانوں میں یہ سوال اُٹھ رہاہے کہ جے ڈی ایس کے ریاستی صدرسی ایم ابراہیم نے اب تک اس سلسلے میں کیوں زبان نہیں کھولی ہے؟۔حالانکہ این ڈی اے کے ساتھ اشتراک کیلئے جو خصوصی بیٹھک ہوئی تھی ،اُس بیٹھک میں جے ڈی ایس کے ریاستی صدرہی غیر حاضر تھے۔اس سے یہ بھی سوال اٹھ رہاہے کہ کیا کمارسوامی کو ریاستی صدر کی ضرورت اس موقع پر محسوس نہیں ہوئی؟ ۔ کانگریس پارٹی میں مسلمانوں کو اہمیت نہ دئیے جانے کا حوالہ دیکر سی ایم ابراہیم نے جے ڈی ایس کارُخ کیا تھا اور اُنہیں جے ڈی ایس میں ریاستی صدر کا عہدہ دیا گیا ہے ،لیکن سوال یہ بھی اُٹھ رہاہے کہ کیایہ عہدہ صرف نام کیلئے ہے اورکام پوراکمارسوامی او ردیوے گوڈا کررہے ہیں؟۔ چونکہ جے ڈی ایس اور بی جے پی کی قربت بڑھتی جارہی ہے،ان حالات میں سی ایم ابراہیم کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ انہیں اپنا موقوف واضح کرناہوگاکہ کیا وہ سیکولر اقدارکی خاطرجے ڈی ایس کے کھوکھلے عہدے کو ترک کرتے ہیں یاپھر عہدے کی خاطرسیکولر اقدارکو ترک کرتے ہیں۔ویسے بھی ان کی رہنمائی پر وقتاً فوقتاًاقلیتی طبقے میں سوالات بھی اُٹھتے رہے ہیں،اب شائد یہی وقت ہے کہ سی ایم ابراہیم اپنے موقوف کو واضح کرتے ہوئے جے ڈی ایس کی مفاد پرست سیاست کا جواب دیں۔