ملے بنور میں اردو کلسٹر سطح کے پرتیھبا کارنجی کا انعقاد

اسٹیٹ نیوز
ملےبنور:۔انجمن شادی محل میں ملےبنو اور ہری ہر اردو کلسٹر  کے پرتیھبا کارنجی و کلوستوا کا انعقاد عمل آیا۔ سری کرشنپا بی ار سی کوآرڈینیٹر اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں کے انعقاد سے علاقائی تہذیب و تمدن زندہ و باقی رہتی ہے – اردو تعلیمی رابطہ کار ہدایت اللہ انصاری نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ ان پروگراموں سے بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں نامزد جج حضرات طلباء کی صحیح طور پر جانچ کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنائیں،  او ر ایک اردو تعلیمی رابطہ کار محترمہ شمشاد بیگم نے اپنے بیان میں کہا کہ طلباء نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم پر زور دیں -اس موقع پر تعلقہ کسپاٹا کے صدر ہچ چندرپا ، ضلع سکریٹری گلا ب جان، تعلقہ کراٹا کے صدر نور احمد جمخانی، ریاستی رکن پی مشتاق احمد قاضی ،آثریا کالونی کے میر معلم محمد خلیل اللہ، میر معلمہ شرمیلہ بانو ،تعلق این جی او کے خازن رینوسدپا‌انکڈی، ٹیچرس سوسائٹی کے ڈائریکٹر سعیدہ بانو ، کیس جی میوا کے صدر یم،بی اشفاق، معلم محمد رازق اللہ، وظیفہ یاب اساتذہ سید نظیر،سعیدہ بانو موجود تھے۔ نظامت کی کاروائی معلمہ نجمہ نے بخوبی‌ انجام دی اردو سی ار پی عارفہ بانو نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ ریشم بانو ہدیہ تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام پذیر ہوا ۔