بنگلورو:۔سماجی خدمات کے عوض دئیے گئے ایک ایوارڈکو ریاستی حکومت نے واپس لیاہے۔میسوروکے ایک شخص پرالزام تھاکہ وہ روڑی شٹر ہےباوجوداس کے اس شخص کو سماجی خدمات کے عوض راجیہ اتسواایوارڈ دیاگیاتھا ۔ کانگریس لیڈراشوک نامی شخص کو ضلع انتظامیہ نے یکم نومبر کو راجیہ اتسواکے موقع پر اس کی سماجی خدمات کیلئے راجیہ اتسوا ایوارڈ پیش کیاتھا،اس سلسلے میں میڈیا نےیہ الزام لگایاکہ راجیہ اتسوا ایوارڈ کو ایک روڑی شٹر کو نوازاگیاہے،جس سے اس اعزازکی توہین ہوئی ہے۔اس بات کے سامنے آنے کے بعد محکمہ کنڑا اینڈ کلچر کے ڈائریکٹرنے اشوک کو دیاگیا ایوارڈ واپس لے لیاہے۔
