ملک اور آئین کو بچانے کیلئے آر ایس ایس-بی جے پی  کو اقتدار سے باہر کرنے کی ضرورت :جگنیش میوانی 

سلائیڈر نیشنل نیوز
احمدآباد:۔گجرات سے آزاد ایم ایل اے جگنیش میوانی نے کانگریس میں شمولیت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ کانگریس میں شامل ہوئے کیونکہ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔ آنے والے گجرات انتخابات میں 2017 کی کمی کو پورا کریں گے۔کانگریس کے ساتھ آنے کے سوال پر جگنیش میوانی نے کہا کہ ملک اور آئین کو بچانے کیلئے آر ایس ایس-بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے نظریے اور کانگریس کے نظریات میں بہت سی مماثلت ہیں۔ کانگریس ایک بڑا پلیٹ فارم ہے، مجھے زیادہ لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک بڑے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی جگنیش میوانی نے کہا کہ ایک آزاد ایم ایل اے صرف 6 ماہ میں کسی بھی پارٹی کی رکنیت لے سکتا ہے۔ اس کے بعد اس کی رکنیت ختم ہو جائے گی۔ اس تکنیک وجہ سے ہی میں نے فی الحال کانگریس کی رکنیت نہیں لی بلکہ میں پارٹی کے ساتھ کام کروں گا، میں الیکشن کے وقت باضابطہ طور پر کانگریس میں شامل ہوں گا۔جگنیش میوانی نے کہا کہ 2017 کا ماحول ایک بار پھر پیدا ہوگا، 8-10 نشستوں کی کمی تھی، وہ اسے پُر کرے گا۔ بی جے پی نے پوری حکومت کو صرف زمین پر پیغام ملنے کی وجہ سے تبدیل کیا، ہم مسائل پر سختی سے لڑیں گے۔ بی جے پی کے الزامات پر ناتھورام گوڈسے سے وابستہ لوگوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ اڈانی کی بندرگاہ پر کس کی 21 ہزار کروڑ مالیت کی منشیات پکڑی گئی؟۔