ساگر:۔تعلقہ میں دھان اور مکئی جوار کی خریدی مراکز کا آغاز کرنے کا مطالبہ تعلقہ کسان اسوسیشن کی جانب سے یہاں کے ڈویژن آفیسر کےدفتر کے ذریعہ وزیر برائے زراعت سے اپیل کی گئی ہے۔اس دوران کسان اسوسیشن کے تعلقہ صدر دنیش شروال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے کسانوں کی فصلوں کیلئے معقول دام دینے کا اعلان کیا ہےلیکن کسانوں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے کیلئے خریدی مراکز کا آغاز کئے بغیرمشکلات میں ڈالاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلقہ میں اب تک دھان اور مکئی جوار کے خریدی سنٹر نہیں کھولے گئے ہیں۔جس کے نتیجے میں کسانوں کو مجبوراً اپنی فصلوں کو بہترین قیمت کی وصولی کے لئے دیگر اضلاع کا رخ کرنا پڑرہا ہے۔تعلقہ میں چھوٹے اور نہایت چھوٹے کسانوں کی بڑی تعداد ہے۔ خاص طور پر دھان اور مکئی جوارکے کاشتکاروں کواپنی فصلوں کو بازار لےجاناممکن نہیں ہورہا ہےاس کیلئے کسان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ پچھلےدو سال قبل ساگر میں کھلنے والاخریدی سینٹربند ہو چکا ہے۔اس مرکز کو دوبارہ شروع کرنے کی کئی دفعہ درخواست کی گئی ہے۔لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ کسان اسوسیشن نے خبردار کیا کہ اگر خریدی مرکز کو فوری طور پر نہ کھولاگیا تو شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ اس موقع پر اسوسیشن کے جنرل سکریٹری ہویسلا گنپتی اپا، کنوینر سریش، سورج، بی ایل تمنا، رمیش ، ستیش وغیرہ موجودتھے۔
