کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس اسوسیشن کی جانب سے حافظ کرناٹکی کو اعزاز

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔فخرِ وطن ، شاعرِ اطفال امجد حسین حافظ کرناٹکی کو مرکزی حکومت کی جانب سے” بال ساہتیہ ایوارڈ ” ملنے پر کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن تعلقہ شاخ شیموگہ کے صدر سیّد پرویز کی صدارت میں کراٹا کا ایک وفد شکاری پور پہنچ کر حافظ کرناٹکی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کا اعزاز کیا گیا ۔اس موقع پر اردو ای سی او سیّد مستفیض الحسن ،کراٹا کے اعزاز صدر احمد اللہ خان ، نائب صدر یونس خان، فاطمہ کوثر، جنرل سیکریٹری عمران خان ،نائب سیکریٹری مختار احمد ،آرگنائرنگ سیکریٹری منصور احمد ،انفارمیشن سیکریٹری ذولفقار علی، اراکین میں عطاء اللہ خان، سیّد ثنااُللہ ،حُرمت النساء محمد غوث موجود تھے۔