داونگیرے:۔ شہر کے 9ویں وارڈ باشاہ نگر تیسرے کراس میں مقیم عرفان اور ریشمہ کے بیٹےصادق(7) جوکہ اپنے گھرکے سامنے کھیل رہاتھا جس پرکُتوں کے ایک جھنڈ نےحملہ کرتے ہوئے صادق کو شدید زخمی کردیاہےاور بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،کتوں کے حملےسے صادق کی آنکھ کا حصہ بہت زیادہ زخمی ہوچکا ہے اور اسےفوری طور پر ضلع اہسپتال لے جایا گیا لیکن صادق کو شدید زخمی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے شہرکی یس یس ہائیٹیک اہسپتال میں داخل کیا گیا۔ شہر میں کتوںاور خنزیروں سے ہونے والے حملوں کی وارداتیں روزبروزبڑھتی جارہی ہیں لیکن اسے روکنے میں میونسپل کارپوریشن پوری طرح ناکام نظرآرہی ہے۔اس موقع پرجنتا دل ایس کے لیڈر یویم منصورعلی نےمطالبہ کیاکہ سات سالہ زخمی صادق کے علاج کی پوری ذمہ داری میونسپل کارپوریشن اٹھائے ۔
